Saturday, July 4, 2015

نیا اسلام بنانے والے بابے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
Image result for ‫میراثی بابا‬‎Image result for ‫میراثی بابا‬‎Image result for ‫میراثی بابا‬‎

کسی زمانے میں فیس بک پر بابا فیکا اور اس جیسے لوگ مقبول ہوتے تھے، آج کل نئے پاکستان بنانے والے بابے اور نیا اسلام بنانے والے بابے فیس بوک پر بے حد مقبول ہیں ۔  ہمارا یہ پیچ نیا اسلام بنانے والے بابو ں سے بحث  ،،،،،،، معذرت   ! ہمارا یہ پیچ نیا اسلام بنانے والے بابوں کے آگے بین  بجانے یا ان کو چنگ چی میں بٹھانے کی غرض سے تشکیل دیا گیاہے۔  ان بابوں میں ہمیں سب سے زیادہ اٹریکٹ کرنے والے بابے جناب قاری حنیف ڈار صاحب ہیں
قاری حنیف ڈار صاحب فیس بوک کے قادر الکلام اور صاحب تلبیس بابے ہیں۔ جناب کا مجھے تعارف  جناب رعایت اللہ فاروقی صاحب کی وال سے ہوا۔
قاری صاحب  کی  شان ِ نبوت میں زبردست مدح سرائی کی وجہ سے ہم قاری صاحب پہ فدا ہوگئے، برجستہ اور برمحل لطیفوں نے ہمیں قاری صاحب پہ لٹو کردیا، مگرجب پیچ بل دے کرقاری صاحب نے اپنے اصلی چہرے کی نقاب کشائی کی تقریب کی تو ہم چکرا کررہ گئے۔
دیکھا جو تیر کھاکے کمین گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی۔
مستشرقین کے وہی  گھسے پٹے الزامات جو سابقہ دوصدیوں سے گھما پھراکرشریعت پرلگائے جارہے ہیں یہ صاحب ماشاءاللہ ان کے جواب میں شریعت کے ان حصوں کے لئے قینچی اٹھائے پھرتے نظرآئے، ہاں دسو ہور کتھوں وڈاں؟
انہوں نے اپنے پیشرؤ متجددین کی طرح وطیرہ ہی یہ بنالیا  کہ مستشرقین سے معلوم کیاجائے کہ انہیں اسلام پر کہاں اعتراض ہے وہ حصہ ہم آسانی سے کاٹ کر سائیڈ میں رکھ دیں گے اور دروغ بر گردنِ ملاں۔  جی آپ ایسے ہی خواہ مخواہ اعتراض کرنے لگے یہ تو مولوی کی غلط تشریح ہے ،  "دین کا صحیح تصور" ہم نے "میزان" میں تول کے دیکھا وہ تو وہی نکلتاہے جو آپ پسند کرتے ہیں۔ ہماری دلیل اور "برھان" بس آپ کی رضامندی ہے۔
ویسے ایک بات ہے قاری صاحب کے لطیفے بڑے مزے کے ہوتے ہیں اور جگتیں بھی بڑی کمال کی مارتے ہیں،  مجھے تو پنجاب کے وہ میراثی یاد آجاتے ہیں ،  جو ہمارے ایک کزن کی شادی پر  بچپن  میں ہم نے پنچاب میں دیکھے تھے، 

ویسے قاری صاحب بہت ساری اچھی باتیں بھی کرتے ہیں جسے پڑھ کر قاری صاحب کی چمی لینے کو دل کرتاہے۔

No comments:

Post a Comment